شارجہ ۔ایشیا کپ میں کل تیسرا مقابلہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور یہ مقابلہ بنگلہ دیش کے نئے ٹی 20 کپتان شکیب الحسن کا بین الاقوامی سطح پر 100 واں ٹی 20 مقابلہ ہوگا اور وہ اس مقابلے کو یاد گار بنانے کیلئے کوشاں ہوںگے لیکن ان کے لئے یہ آسان نہیں ہوگا۔ افغانستان نے رواں ماہ آئر لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد ایشیا کپ میں شاندار واپسی کی اور اپنے افتتاحی مقابلے میں سری لنکا کو کراری شکست دی ۔سری لنکا کے خلاف افغانستان نے گیندوں کے اعتبار سے اپنی دوسری سب سے بڑی کامیابی حاصل کی جیسا کہ اس نے مطلوبہ نشانہ 59 گیندیں قبل کی حاصل کرلیا ۔اس کامیابی سے افغانستان کے حوصلے بلندہوںگے ۔دوسری جانب شکیب الحسن تین سال بعد دوبارہ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان بنے ہیں اور وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوانے کے علاوہ ورلڈ کپ کی تیاری کرنے کے لئے کوشاں ہوں گے ۔