شہباز کا مودی سے اظہار تشکر

   


نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے اوّلین رابطے میں نئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جموں و کشمیر کو تنازعہ بتایا اور اِس کی پرامن یکسوئی کی اپیل کی۔ مودی نے شہباز کو اُن کے تقرر پر مبارکباد پیش کی تھی۔ اِس کے جواب میں نئے وزیراعظم نے ٹوئٹ کیاکہ وزیراعظم مودی کا مبارکبادی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی روابط قائم رہیں۔ کشمیر کے بشمول تمام تنازعات کی پرامن یکسوئی ہوجائے۔