شہر اور اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری، ندی میں بہہ جانے سے 3 افراد ہلاک

,

   

مزید 3 دن بارش کی پیش قیاسی، کئی مقامات پر پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا گیا، سینکڑوں افراد کی محفوظ مقامات کو منتقلی

حیدرآباد 27 جولائی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں کہیں تیز اورکہیں دھیمی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے مربوط واقعات میں پانی میں غرق ہو نے سے تین اموات ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر عوام اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عوام کو بچایا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ سری رام ساگر دوبارہ لبریز ہوگیا ہے۔ 22 گیٹس کھول دیئے، موسی پراجکٹ ضلع نلگنڈہ کے 8 گیٹس کھول دیئے گئے ہیں۔ ضلع وقارآباد میں ہوئی طوفانی بارش سے ضلع کے تمام تالاب لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں جس سے مگنہ ندی میں ایک شوہر اور بیوی غرقاب ہوکر بہہ گئے۔ یہ جوڑا ترکاری فروخت کرنے کے لئے ندی کے اس پار چندرا کونجم کو گیا تھا، واپسی کے دوران ندی کے پانی کے بہاؤ میں تیزی پیدا ہونے سے دونوں بہہ گئے۔ ریاست کرناٹک جیٹور گاؤں میں دونوں کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔ ضلع نرمل کے خانہ پور اور بھینسہ میں بارش کی وجہ سے کئی کالونیاں اور بستیاں جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔ سارنگا پور مضافات کے ندی میں ایک نوجوان بہہ کر ہلاک ہوگیا۔ ضلع کریم نگر مانکنڈور کے لولیول برج پر پانی کا بہاؤ بڑ جانے سے کئی خاتون مزدور پانی میں پھنس گئے۔ ان میں چند خواتین بہہ گئیں ماباقی خواتین کے چیخنے چلانے پر کسانوں اور گاؤں والوں نے سیلاب میں بہنے والی 5 خواتین کو بچالیا جس سے بہت بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ریاست کے مختلف اضلاع وقارآباد، رنگاریڈی، میڑچل، حیدرآباد، سنگاریڈی، سدی پیٹ، نرمل، عادل آباد میں زور دار باش ہوئی۔ سب سے زیادہ چیوڑلہ منڈل کے کنداواڑہ میں 14 سنٹی میٹر، وقارآباد میں 12 سنٹی میٹر بارش، ضلع وقار آباد کے کلکٹر نے 28 اور 29 جولائی کو بھی تعلیمی اداروں کو تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ شہر حیدرآباد اور مضافات کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں نشیبی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ اہم سڑکوں، کالونیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ریاست کے کئی مقامات پر تالاب اور ندیاں بھر کر بہہ گئی ہیں۔ روئی، دھان اور دالوں کی فصلیں پانی میں ڈوب گئی۔ کئی گاؤں پانی میں محصور ہوگئے۔ چودھری گوڑہ میں تقریباً 200 ایکڑ پر محیط فصلیں پانی سے متاثر ہوگئیں۔ وقار آباد کلکٹریٹ میں پانی داخل ہوگیا۔ کئی گاؤں کے راستے منقطع ہوگئے۔ گنڈی پیٹ ذخیرہ آب کے پاس ایک فارم ہاوز میں پھنسے ہوئے خاندان کو ریسکیو ٹیم نے بچالیا۔ نارائن پور پراجکٹ میں 7500 کیوسکس پانی کا انفلو ہے۔ جورالاپراجکٹ میں 24,500 کیوسکس پانی کا انفلو ہے اور پراجکٹ سے 26,160 کیوسکس پانی جاری کیا جارہا ہے۔ تنگھبدرا پراجکٹ میں 36,914 کیوسکس پانی کا انفلو ہے جبکہ 35,666 کیوسکس آؤٹ فلو ہے۔ سری سیلم پراجکٹ میں 37,695 کیوسکس پانی کا انفلو ہے اور 62,095 کیوسکس کا آؤٹ فلو ہے۔ ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں 60,417 کیوسکس پانی کا انفلو ہے اور صرف 1000 کیوسکس آؤٹ فلو ہے۔ پلی جنتلا پراجکٹ میں 13,678 کیوسکس پانی کا انفلو ہے اور 10,066 آؤٹ فلو ہے۔ کالیشورم پراجکٹ کے لکشمی بیارج سے 85 گیٹس کھول کر پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔ سنگور پراجکٹ میں 5697 کیوسکس پانی کا انفلو ہے جبکہ 3105 آؤٹ فلو ہے۔ نظام ساگر پراجکٹ میں پانی کا انفلو 3900 کیوسکس ہے جبکہ آؤٹ فلو 7200 کیوسکس ہے۔ ایلم پلی ذخیرہ آب میں 1,32,134 پانی کا انفول ہے جبکہ 1,25,940 کیوسکس آؤٹ فلو ہے۔ ن
(مربوط خبریں و تصاویر اندرونی صفحات پر)