شہر میںدوبارہ گرمی کی لہر کا امکان چار اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری

   

حیدرآباد 5 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں ایک بار پھر گرمی کی لہر پیدا ہوسکتی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہفتے سے درجہ حرارت میںاضافہ ہوگا ۔ گذشتہ دو دن سے درجہ حرارت میں قدرے کمی رہی تھی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شہر میں ایک بار پھر درجہ حرارت 41 سے 45 ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا جاسکتا ہے ۔ محکمہ نے آرنج الرٹ جاری کیا ہے اور کہا کہ 9 مئی تک موسم گرم رہ سکتا ہے ۔ درجہ حرارت 41 سے 45 کے درمیان درج ہوگا ۔ تاہم شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ علاوہ ازیں عادل آباد ‘ کمارم بھیم آصف آباد ‘ منچریال اور نرمل اضلاع میں گرمی شدید ہوگی اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوگا ۔ ان اضلاع کیلئے محکمہ نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ تلنگانہ میں 5 تا 9 مئی کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے ۔