شہر کے کئی علاقوں میں23فروری کو سربراہی آب متاثر رہے گی

   

حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) شہر کے بعض علاقوں میں 23 فروری کو پانی کی سربراہی متاثر رہے گی۔ 23 فروری کی صبح 5 بجے سے 36 گھنٹوں تک جن علاقوں میں سربراہی آب نہیں ہوگی ان میں شاستری پورم، بندلہ گوڑہ، بھوجا گٹہ، چنتل بستی، شیخ پیٹ، الہ بنڈہ، جوبلی ہلز، فلم نگر، پرشاسن نگر، لالہ پیٹ اور صاحب نگر شامل ہیں۔ آٹو نگر، سرور نگر، سینک پوری، مولا علی، گچی باؤلی، مادھا پور، کاوری ہلز، سلیمان نگر، بوڈ اوپل، ملکارجن نگر، پیرزادی گوڑہ، قسمت پور اور گندم گوڑہ میں بھی سربراہی آب نہیں رہے گی۔ کرشنا سربراہی آب پراجکٹ مرحلہ سوم کی پائپ لائن کے تعمیری کاموں کے نتیجہ میں حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ نے سربراہی آب کے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ر