حیدرآباد 12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کوڈانڈا پور پمپنگ اسٹیشن میں بڑے پیمانے پر پانی کے اخراج کے نتیجہ میں 13 ڈسمبر کو کئی مقامات پر سربراہی آب متاثر ہوگی ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی و سیوریج بورڈ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن میں 2375 ایم ایم ڈایا میں پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے اور مین ہیڈر پائپ لائین میں خرابی پیدا ہوگئی ہے ۔ اس پمپنگ اسٹیشن کے تیسرے مرحلہ سے کرشنا کا پانی پینے کیلئے سربراہ کیا جاتا ہے ۔ یہیں سے حیدرآباد شہر کو پانی کی سربراہی عمل میں آتی ہے ۔ اس اخراج کو روکنے مرمتی کام شروع کردئے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں چہارشنبہ کو صبح 5 بجے سے جمعرات کو صبح 5 بجے تک پانی کی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اس کے نتیجہ میں شاستری پورم ‘ بنڈلہ گوڑہ ‘ بھوجا گٹہ ‘ شیخ پیٹ ‘ اللہ بنڈہ ‘ جوبلی ہلز ‘ فلم نگر ‘ پرشاسن نگر ‘ لالہ پیٹ ‘ سینک پوری ‘ مولا علی ‘ اسنیہا پوری ‘ کیلاش گری ‘ گچی باؤلی ‘ مادھا پور ‘ مدھوبن نگر ‘ بدویل ‘ سلیمان نگر ‘ گولڈن ہائیٹس ‘ قسمت پور ‘ گندم گوڑہ ‘ بوڈ اپل ‘ ملکارجن نگر ‘ چنگی چرلہ ‘ بھرت نگر ‘ پیرزادی گوڑہ ‘ دھرم سائی علاقوں میں سربراہی آب متاثر رہے گی ۔