ممبئی، 28 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتصادی اور غیر اقتصادی مسائل پر تبصروں سے سرمایہ کاری کا رجحان متاثر ہوکر گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج ہوئی۔ بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 307.61 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 81,244.02 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 89.15 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,737.05 پوائنٹس پر آگیا۔