ڈھاکہ، 29 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دسمبر تک وطن واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی سے بذریعہ ای میل بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود میں دسمبر تک وطن واپس جانے کے لیے پُرعزم ہوں۔انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر مجھے قتل کیا جا سکتا ہے ، جبکہ گرفتار کر کے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔ شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے انجام سے پوری طرح واقف ہوں پھر بھی میں واپس جانا چاہتی ہوں، کیونکہ میرے لوگ مجھے پکار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شیخ حسینہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک سے فرار ہو کر ہندوستان منتقل ہو گئی تھیں۔
بنگلہ دیش کی عدالت میں انہیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے ۔