صدر جمہوریہ کا 25اور 26 اکٹوبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ

   

رائے پور: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے چھتیس گڑھ کے 25 اور 26 اکتوبر کو دو روزہ دورہ کے پیش نظر حکام کو تمام تیاریاں طے شدہ پروٹوکول کے مطابق کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔گورنر رمین ڈیکا کی ہدایات کے مطابق جمعہ کو یہاں راج بھون میں گورنر کے سکریٹری یشونت کمار نے میٹنگ کی اور تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صدر کے قیام کے دوران تمام تیاریاں طے شدہ پروٹوکول کے مطابق کی جائیں۔مرمو 25 اور 26 اکتوبر کو ایمس رائے پور، این آئی ٹی رائے پور، آئی آئی ٹی بھیلائی اور پنڈت دین دیال میموریل ہیلتھ سائنسز آیوش یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔اس دوران سکریٹری یشونت کمار نے تمام تعلیمی اداروں میں ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔