صدر پوٹن کا اتحادیوں کو انگوٹھیوں کا تحفہ

   

لارڈ آف رنگز

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتحادی ممالک کو سونے کی 8 انگوٹھیاں تحفے میں دی ہیں، جس پر طنزومزاح کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ان کا موازنہ ’لارڈ آف رنگز‘ کے کردار ’سورون‘ سے کیا جا رہا ہے جو طاقت کا بھوکا ہوتا ہے۔اے ایف پی کے مطابق جن ممالک کے رہنماؤں کو انگوٹھیاں دی گئی ہیں وہ سوویت یونین میں شامل رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی ایک سربراہی کانفرنس کے دوران آٹھ رہنماؤں کو انگوٹھیاں دی گئیں جن پرلفظ ’روس‘ کے علاوہ ’نیا سال 2023 مبارک‘ کندہ ہے۔نویں انگوٹھی صدر پوتن نے خود رکھ لی ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والی بیلاروس کے طاقت ور ترین سیاسی شخصیت الیگزینڈر لوکیشنکو ایک ایسی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے وہی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔سیاسی مبصرین کیجانب سے اس کو بہت دلچسپی سے دیکھا گیا اور اس کو لارڈ آف رنگز سے طنزیہ طور پر جوڑا گیا، جن میں سیاسی مبصر ایکاٹیرینا سکلمین بھی شامل تھے۔انہوں نے جے آر آر ٹولکین کی تصنیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کچھ دیگر مزید دلچسپ جملے بھی لکھے۔جب سے پوتن نے فوجیں یوکرین بھجوائی ہیں تب سے یوکرین کے حکام مسلسل روس کا موازنہ ’مورڈور‘ سے کر رہے ہیں جو کہ سورون کی سلطنت تھی۔ یوکرین کے حکام روسی فوجیوں کو ’آرکس‘ بھی قرار دیتے ہیں جو کہ سورون کی فوج تھی۔