صدر پوٹن کی ایران کے صدر سے ملاقات

   

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔کریملن پیلس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔مذاکرات میں رسل و رسائل اور لاجسٹک سمیت تجارتی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور روسی اور ایرانی اداروں کے درمیان روابط میں اضافے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔علاوہ ازیں مذاکرات میں صدرپوٹن نے 26 اکتوبر کو شیراز کے شاہ چراغ مزار پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے پر بھی تعزیت کا اظہارِ کیا۔