نئی دہلی : صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اتوار کو بندیارانی دیوی کو برطانیہ کے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیا، “کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لیے بندیارانی دیوی کو مبارکباد۔ آپ نے کھیلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہر ہندوستانی آپ کی کامیابی کی خوشی میں شریک ہے ۔”بندیارانی دیوی نے برطانیہ کے برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے 55 کلوگرام زمرے میں 202 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔