دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کجریوال نے آج دعویٰ کیا کہ میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے تمام صفائی کارکنوں کو مہینے کے اختتام سے پہلے پہلی بار تنخواہیں اور دیوالی بونس ملے۔دہلی کے میئر شیلی اوبرائے کے ساتھ نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے دیوالی بونس کے طور پر 23 کروڑ روپے اور تقریباً 65,000صفائی کارکنوں کے کھاتوں میں تنخواہ جمع کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی کی پچھلی حکومت کے دوران تنخواہوں میں اکثر چھ سے آٹھ ماہ کی تاخیر ہوتی تھی اور ملازمین کو اس کے لیے روزانہ احتجاج کرنا پڑتا تھا۔