نئی دہلی: وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ضلع وار کیندریہ ودیالیوں کو کھولنے کی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر پردھان نے کہا کہ کسی خاص جگہ پر کیندریہ ودیالیہ کھولنے کا بنیادی عنصر مرکزی حکومت کے ملازمین کی تعداد ہے ۔ ضلع وار کیندریہ ودیالیہ کھولنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے ۔