طالبات کے ساتھ اظہار یگانگت، امتحانات اور تعلیم کا بائیکاٹ

   

کابل : ہفتہ کے روز افغان طلبا نے ملک میں حکمران طالبان کے ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے۔ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ “افغان پامیر” انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم لڑکیوں کو تعلیم سے روکنے پر احتجاج کرتے ہوئے امتحان دینے سے انکار کر رہے ہیں۔اعلیٰ تعلیم کے لیے وقف اس ادارے کے متعدد طلبہ نے بھی بغیر جوابات کے اپنے امتحانی پرچے جمع کرادیے۔اسی طرح افغانستان میں ہرات یونیورسٹی اور کابل یونیورسٹی کے طلباء￿ نے طالبات کی تعلیم پرپابندی اٹھائے جانے تک تعلیم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ادھر قندھارشہر میں ہونے والے امتحانات میں بھی طلبا کی بڑی تعداد نے امتحان کا بائیکاٹ کیا۔ طالبان سکیورٹی فورسزنے طلبا پر تشدد کیا اورطلبا کی مارپیٹ کی۔گذشتہ منگل کو طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی، جس کے بعد بچیوں کو چھٹی جماعت تک اسکول جانے تک محدود کردیا گیا ہے۔