لندن : نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہیکہ طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف ملالہ یوسف زئی نے ایک ٹوئٹ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہیکہ طالبان چاہے افغانستان کے تمام کلاس روم اور یونیورسٹیاں ہی کیوں نہ بند کر دیں لیکن وہ خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کر سکتے۔ملالہ یوسف زئی کے مطابق طالبان لڑکیوں کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے، وہ سیکھنیکی جستجو کو کبھی نہیں مارسکتے۔