کابل: طالبان حکام نے ملک بھر میں حالیہ حملوں میں ملوث ‘داعش کے اہم ارکان‘ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان حکومت نے پاکستان پر اس تنظیم کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کی ‘اسپیشل فورسز‘ نے اس ’عسکریت پسند گروپ کے اہم ارکان کو گرفتار کیا ہے جس نے گذشتہ ماہ کابل میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور پاکستان میں تربیتی کیمپ سے ٹریننگ لے کر افغانستان میں داخل ہوئے۔