کولکاتا: مغربی بنگال میں دانا طوفان کی وجہ سے خدشات کے مطابق تباہی نہیں ہوئی ہے اس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے راحت کی سانس لی ہے ۔تاہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی رات بھر ریاستی سیکریٹریٹ میں قیام کیا اور حالات پر نظر رکھا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کی سہ پہر ریاستی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم کرکے صورت حال دریافت کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ جلد سے جلد طوفان کے اثرات سے متعلق معلومات جمع کریں ۔انہوں نے مشرقی مدنی پور اور جنوبی 24 پرگنہ کے دونوں ساحلی اضلاع کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے میں بہت سی زرعی زمینیں تباہ ہوگئی ہیں۔