طیارہ حادثہ: 41 نعشوں کونکالا جاچکا ہے، فائر چیف

   

واشنگٹن : واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعہ میں اب تک 41 نعشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ 28 نعشوں کی شناخت ہوچکی ہے، ہم جلد تمام لاشیں نکال لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثہ میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔