عادی سارقین کی ٹولی گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلس ضبط

   

ملزمین کی عدالت میں پیشکشی ، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر سی سی ایس ٹیم نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ایک 4 رکنی سپاری گیگ کو بے نقاب کردیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ونستھلی پورم پولیس اور سی سی ایس نے مشترکہ کارروائی میں کل 16 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 55 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس کے مطابق 27 سالہ مرلی ناگراجو عرف راجو 26 سالہ وجئے 33 سالہ ایم راجو 28 سالہ مہیش 61 سالہ چترانجن ریڈی اور 26 سالہ شیوا کرشنا کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کا سرقہ مری ناگراجو اور وجئے نے انجام دیا جبکہ دیگر کو ایک رئیل اسٹیٹ آفس کو نذراتش کرنے کے واقعہ میں ملوث تھے ۔ سال 2016 میں ایک شخصی کے اشارہ پر سپاری لیکر انہوں نے آفس کو نظر آتش کیا تھا اور راجو سال 2013 کے ایک قتل کیس میں ملوث بتایا جارہا ہے ۔ پولیس نے اس ٹولی کوعدالتی تحویل میں دے دیا ۔