n اپنی پوری اسلامی ملت ، تنظیموں اور ادارو ں کے ساتھ فلسطین کی حمایت ہمارا فرض n ترکیہ اسمبلی اسپیکر نعمان قورتلمش کا اعلان
انقرہ : ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے بین الپارلیمانی پلیٹ فورم برائے القدس اور فلسطین کے صدر اور یمن پارلیمنٹ کے رکن ‘حامد عبداللہ الاحمر’ اور دیگر ممبران سے ملاقات کی۔ملاقات ترکیہ قومی اسمبلی کے استنبول دفتر میں پائی اور لاقات کے دوران قورتلمش نے فلسطین کے ساتھ ترکیہ کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ یہ حمایت جاری رہے گی۔قورتلمش نے کہا ہیکہ بحیثیت ترکیہ، ہم، اپنی پوری ملّت، تمام اداروں اور تنظیموں کے ساتھ فلسطین کے معاملے کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ صدر رجب طیب اردغان کی زیرِ قیادت ترکیہ نے تمام پلیٹ فارمس سے فلسطین کے معاملے پر اپنا موقف واضح شکل میں پیش کر دیا ہے۔قورتلمش نے جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست کے حوالے سے کہا ہیکہ اس سے فلسطین کے معاملے میں ایک نیا دور شروع ہوا ہے، اور خاص طور پر دورِ حاضر میں فلسطین کے معاملے کی حمایت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہکیا جانا اور انسانیت کے محاذ کو مضبوط بنایا جانا ایک بنیادی ذمہ داری ہے۔قورتلمش نے کہا ہے کہ اس وقت عالمِ اسلام کو سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر فلسطین کے معاملے پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔بین الپارلیمانی پلیٹ فورم برائے القدس اور فلسطین کے صدر اور یمن پارلیمنٹ کے رکن حامد عبداللہ الاحمر نے بھی فلسطین کے معاملے پر مضبوط حمایت کے لیے ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات میں الجزائر قومی کونسل کے نائب صدر احمد خرچی، ترکیہ۔فلسطین پارلیمانی دوستی گروپ کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے استنبول سے رکن پارلیمنٹ حسن توران، اردن کے رکن پارلیمنٹ ینال فریحات، سینیگال کی رکن پارلیمنٹ ماریٹو ڈینگ، کولمبیا کی رکن پارلیمنٹ کلارا یوجینیا لوپیز اوبریگون، فلسطین قومی کونسل کے رکن شریف علی حسین مشعل اور مصر کے سابق رکن پارلیمنٹ عادل راشد بھی موجود تھے۔