عالمی امداد معطل کرنے امریکہ کے فیصلہ پر تشویش: اقوام متحدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کے، عالمی امداد معطل کرنے کے، فیصلے کو تشویش کے ساتھ درج کر لیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے معمول کی پریس کانفرنس میں موضوع سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے دنیا بھر میں مشکلات و مصائب کے شکار معاشروں کو امداد کی فراہمی کے لئے چھْوٹ کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ ان انسانوں کی زندگی کا دارومدار انسانی امداد پر ہے۔دوجارک نے کہا ہے کہ گٹرس نے امریکہ کے بیرونی امداد معطل کرنے کے فیصلے کو “تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے”۔سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس معاملے پر کام کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے لہٰذا تعمیری شکل میں مل کر کام کرنا مفید ثابت ہو گا۔