حیدرآباد21جولائی(یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے مطالبات کی عدم تکمیل پر احتجاج کیا اور انجینئرنگ کالج الومنی لکچر دینے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر کی آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی طلبا بھی وہاں پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی کوشش کی تاہم ناکامی پر طلبا نے احتجاج شروع کردیا۔طلبا نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 6برسوں سے پی ایچ ڈی کا اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا ہے ۔انہوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرہ بازی بھی کی۔