عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے: امریکی اخبار

   

واشنگٹن : عالمی سطح کے معتبر ترین امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع مضمون میں کہا گیا ہیکہ عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔مضمون نگار نے لکھا کہ اگر فوج بکھرتی ہے تو اس کے بعد پاکستان بھی نہیں بچے گا، سینیئر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا انتقامی کارروائی اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانیکے مترادف ہے۔اخبار کے مطابق عمران خان کا فوج کے لیے پیغام واضح ہیکہ میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمھیں ڈس کریڈٹ کرنیکے لیے ہر حد تک جاؤں گا، عمران خان کا طرز عمل صاف بتا رہا ہیکہ وہ بطور ادارہ فوج کو بدنامی کی حد تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے آگے سر جھکانا فوج کے لیے ایک برا آپشن ہوگا، موجودہ صورت حال میں فوجی قیادت کے سامنے چند اچھے آپشن بھی ہیں تاہم عمران خان کی بلیک میلنگ کو تسلیم کرنا ادارے کو کم زورکرنے کے مترادف ہوگا۔مضمون نگار کے مطابق پاکستان میں فوج کے کردار پر تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن ملک کیلئے اس کی شان دار خدمات زیادہ اہم ہیں۔