عنقریب فیملی فلائیٹس مارکٹ میں دستیاب ہوں گے

   

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تحقیق اور ڈیزائن کی تیاری
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مارکٹ میں بہت جلد فیملی فلائیٹس دستیاب ہوں گے ۔ شخصی ہوائی جہاز تیار کرنے کی تحقیق میں آئی آئی ٹی حیدرآباد نے پیشرفت کی ہے ۔ اس سے متعلق ڈیزائن تیار کرلیا گیا ہے ۔ طویل عرصہ سے ضلع سنگاریڈی کے کندی میں واقع آئی آئی ٹی میں ذاتی طیارہ کی تحقیق کی جارہی ہے ۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد میں پی ایچ ڈی اسکالر پدیابترا روترے کی قیادت میں ایک ٹیم اس کا ڈیزائن تیار کیا ہے ۔ عوام کی ضروریات کے مطابق پی اے وی کیبن ، انجن ، سیٹنگ وغیرہ پر تحقیق کرتے ہوئے ڈیزائن تیار کیا گیا ہے ۔ جس کو آج نمائش کے لیے رکھا گیا ہے ۔ آئی ائی ٹی حیدرآباد کے ڈائرکٹر بی ایس مورتی نے بتایا کہ پی اے ویز کی تیاری کے لیے خصوصی پراجکٹ کے تحت تحقیق کی گئی ہے ۔ اسی حصہ کے طور پر پدیابترا روترے کی جانب سے ڈیزائن تیار کرنے پر خوشی ہے ۔ پی اے وی ڈیزائن پراجکٹ ہیڈ پروفیسر دیپک میتھیو نے کہا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد کی جانب سے پی اے وی پر کی جارہی تحقیق جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ پی اے وی پراجکٹ ڈیزائن کرنے والے پی ایچ ڈی کے اسکالر پدیابترا روترے نے کہا کہ ’ ورلڈ آف پی اے وی ‘ پراجکٹ کے حصہ کے طور پر ہم نے پی اے وی ڈیزائن تیار کیا ہے ۔ جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے ۔ ان کی تحقیق اور ڈیزائن کی تیاری میں آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائرکٹر بی ایس مورتی کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام پروفیسرس نے مکمل تعاون کیا ہے ۔۔ ن