شادی مبارک، کلیانہ لکشمی اسکیم جاری رکھنے کا مطالبہ، نرمل میںاحتجاجی دھرنا
نرمل ۔ 20 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیموں کو جاری رکھا جائے، اس مطالبہ کو سکریٹری نرمل بی آر ایس قائدین کی جانب سے نرمل میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ آر ڈی او آفس کے روبرو دھرنا منظم کرتے ہوئے ان قائدین نے کانگریس حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ اس دھرنا کی قیادت رام کشن ریڈی بی آر ایس حلقہ اسمبلی نرمل انچارج کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اور غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے شروع کی گئی اسکیمات ریاستی تلنگانہ کی غریب بیٹیوں کی شادی کے موقع پر مالی امداد کے مقصد سے شروع کی گئی تھیں جو غریب خاندانوں کا مضبوط سہارا بنی تھیں۔ رام کشن ریڈی نے حکمراں جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ غریب عوام کی اسکیمات کو روکنا اسکیموں کو کمزور بنانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان دونوں اسکیموں کو سابقہ طریقہ کار کے مابق بغیر کسی کٹوتی کے جاری رکھا جائے ساتھ ہی تمام انتخابی وعدوں پر عمل آوری ہونی چاہئے۔ بی آر ایس عوام کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور انتخابی وعدوں کی تکمیل تک حکومت پر اپنا دباؤ برقرار رکھے گی۔ اس احتجاج میں قابل ذکر رکن بلدیہ سری کانت یادو، اکرم علی، منہاج، شعیب، سلمان خان سابق معاون رکن بلدیہ اے راجندر و دیگر موجود تھے۔