غزہ میں فلاڈلفیا کوریڈور بفر زون رہے گا: اسرائیلی وزیردفاع

   

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے حکومت کے اندر سکیورٹی مشاورت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد فلاڈیلفیا محور بفرزون برقرار رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ محور بفر زون رہے گا جیسا جنوبی لبنان اور شام میں بفرزون ہے۔ انہوں نے ان پانچ مقامات کا حوالہ دیا جہاں جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج نہیں ہٹی ہیں۔ اسی طرح انہوں نے گزشتہ دسمبر سے جنوبی شام میں ہونے والی دراندازیوں کا ذکر کیا۔ اسرائیل کاٹز نے جمعرات کے روز اپنے بیانات میں حماس پر غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام بھی لگایایہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے۔