نئی دہلی۔ صدارتی انتخابات کی تیاری مکمل ہونے اور منظرنامہ واضح ہونے کے بعد اب نائب صدر کے انتخابات کے تعلق سے سیاسی حلقوں میں میں نئی باتیں اور نئے امکانات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ ایسی ہی ایک بحث کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے تعلق سے شروع ہو چکی ہے۔ اب انھیں ملک کا نائب صدر بنانے کیلئے اپوزیشن کی پہلی پسند مانا جا رہا ہے۔ کچھ اپوزیشن جماعتیں اس خیال کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن کانگریس نے ابھی تک امیدوار کے بارے میں اپنا ذہن ظاہر نہیں کیا ہے کیونکہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کا اصرار ہے کہ وہ کوئی نام تجویز نہیں کرے گی اور اتفاق رائے سے انتخاب کرے گی۔