تہران ۔ 8 اگست (ایجنسیز) ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے۔ علی اکبر ولایتی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی، ایرانی عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کی جرآت کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست نے اس یقین کو مزید تقویت دی ہے کہ خطہ میں عدم تحفظ کے باعث موجود غیر ملکی افواج کو یہاں سے نکل جانا چاہیے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے یہ بھی کہا ہے کہ خطہ کے ممالک باہمی تعاون میں اضافہ کر کے خطہ کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔