فاروق عبداللہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں چارج شیٹ داخل

   

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ چارج شیٹ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈز کے گھپلے سے متعلق کیس میں داخل کی گئی ہے۔اس معاملے میں 84 سالہ فاروق عبداللہ سے ای ڈی نے 31 مئی2022 کو سری نگر میں تین گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔ چارج شیٹ میں فاروق عبداللہ کے ساتھ احسن احمد مرزا و دیگر کے نام شامل ہیں۔