فرانس میں 18 تا 25 برس عمر کے افراد کیلئے مفت کنڈوم اسکیم

   

پیرس: صدر فرانس ایمانوئل میکرون نے غیر مطلوبہ حمل پر قابو پانے اور جنسی امراض (ایس ٹی ڈی) کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے 18سے 25 برس عمر کے افراد کے لیے مفت میں کنڈوم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ یکم جنوری سے 18 تا 25 برس عمر کے افراد کو ملک بھر میں تمام دواخانوں میں کنڈوم مفت ملیں گے۔ میکرون نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں نوجوانوں میں جنسی طور پر پھیلنے والے امراض عروج پر ہیں۔ اسی لیے ہم ایک چھوٹے سے احتیاطی انقلاب کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔