بارمیر : راجستھان کے ضلع بارمیر میں انڈین ایرفورس کا مگ ۔ 21 تربیتی طیارہ جمعرات کی شام حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔اس حادثہ میں دونوں پائیلٹ ہلاک ہوگئے ۔ فضائیہ کے بیان میں بتایا گیا کہ دو نشستی طیارہ نے راجستھان کے ایک ہوائی اڈہ سے ٹریننگ کے سلسلہ میں اڑان بھری تھی ۔ رات تقریباً 9.10 بجے طیارہ بارمیر کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ دونوں پائیلٹس جان لیوا زخموں کا شکار ہوئے ۔ حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا جبکہ متاثرہ گاؤں میںراحت کاری جاری ہے ۔