فلسطین میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی مذمت:محمود مدنی

   

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند(میم)کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے فلسطین میں جاری جنگ اور رہائشی علاقوں پرزبردست بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اس پر فوری رو ک لگانے کی اپیل کی ہے، مولانا مدنی نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور ورلڈ مسلم لیگ وغیرہ سے بلاتاخیر مداخلت اور عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہندستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں جو گزشتہ برسوں سے اسرائیلی جابرانہ تسلط و تشدد کے شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آج اپنے ہی وطن میں قیدیوں کی طرح رہ رہے ہیں۔ بلاشبہ فلسطین کے عوام کی جد وجہد اپنے وطن کی آزادی او ر قبلہ اول کی بازیابی کے لیے ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ اس تنازعہ کی اصل بنیاد اسرائیل کی توسیع پسندانہ سوچ ہے۔