تل ابیب: ہندوستان کی ایک شاعرہ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مرنے والے بچوں اور خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک اہم ادبی ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہندوستان کی شاعرہ جسنتہ کرکیتا کو ’روم ٹو ریڈ ینگ آتھرز ادبی ایوارڈ‘ کیلئے منتخب کیا گیا تھا، اس ایوارڈ کیلئے روم ٹو ریڈ انڈیا ٹرسٹ کو امریکہ کی ایجنسی برائے عالمی ترقی کا تعاون بھی حاصل تھا۔ان تنظیموں کا ہدف بچوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ شاعرہ جسنتہ کرکیتا کو ان کی بچوں سے متعلق شاعری کی کتاب ’جرہل‘ پر اگلے ہفتے یہ ایوارڈ دیا جانا تھا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار کیا کیونکہ یو ایس ایڈ روم ٹو ریڈ انڈیا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ جب مجھے بچوں کے ادب سے متعلق ایوارڈ کا پتا چلا تو میں نے محسوس کیا کہ اس وقت ایوارڈ لینے سے زیادہ اہم فلسطینی بچوں کے حق میں آواز اٹھانا ہے۔