فلسطینیوں اور لبنانیوں پر مسلط جنگ ختم کرنے الجزائر کا مطالبہ

   

لاگوس: الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں اور لبنانی عوام پر نازل ہونے والے جہنم کو ختم کرنے اور اسرائیل کی جارحیت اور مشرق وسطیٰ کے خطے کو مستقل اور نہ ختم ہونے والے چکر میں ڈالنے کی اسرائیلی کی خواہش کو روکنے کے لیے فوری آگے بڑھنا چاہیے اور بحران، تنازعات اور جنگوں کو ختم کرانا چاہیے۔الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف نے پیر کے روز اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے چارٹر کو اہمیت دی جائے اور تمام ملکوں کو اکھٹا کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا آج دنیا ایک انتہائی نازک، حساس اور خطرناک موڑ سے گزر رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں احمد عاطف نے غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک سال سے جاری نسل کشی کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل اس جنگ کو مغربی کنارے اور لبنان تک پھیلا رہا ہے۔ اگر اس وقت عالمی برادری کی جانب سے سخت موقف اختیار کرنے میں ناکامی نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔