فلم اسٹار گوہر خاں نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی

   

ممبئی : بالی و وڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز اٹھا ئی ہے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہروں پر تباہ کن حملوں سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کوحیرت زدہ کر دیا ہے۔ ہفتہ کی صبح سے اتوار کی صبح تک جاری راکٹ حملوں، فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کی کارروائیاں جاری رہیں۔ ان حملوں میں 600 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے اور نامعلوم تعداد میں فوجی اور شہری یرغمال بھی بنا لیے گئے۔ کئی اسلامی ممالک نے اسرائیل فلسطین کشیدہ صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔
اب بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔