فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار: اسرائیلی وزیر دفاع

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو غزہ میں کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع نے حماس کے اس اعلان کے بعد ایک بیان جاری کیا کہ اس نے قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا دور، جو 15 فروری کو ہونا تھا، تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔کاٹز نے دعویٰ کیا کہ “حماس کا اسرائیلی قیدیوں کی رہائی روکنے کا اعلان جنگ بندی اور قیدیوں کے باہمی تبادلے کے معاہدہ کی مکمل خلاف ورزی ہے،انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لئے اعلی سطح پر تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل 15 فروری کو ہونا تھا لیکن اسے اس بنیاد پر معطل کردیا گیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ کے تحت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔