فوڈ سیفٹی محکمہ کے دھاوے، 15 ٹن ناقص کھوا ضبط

   

پلاریڈی سوئٹس کیخلاف بھی کارروائی، بعض ڈارک اسٹورس کو نوٹس

ایس ایم بلال
حیدرآباد۔25۔اگسٹ ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں محکمہ ڈرگس کنٹرول اور فوڈ سیفٹی محکمہ کو متحد کرتے ہوئے TG SAFE تشکیل دیا گیا ہے اور یہ نئے ادارہ نے اپنی کارروائی میں شدت پیدا کردی ہے ۔ منگل کو ٹی جی سیف کی 16 خصوصی ٹیموں نے ریاست بھر کے 16 مٹھائی کی دکانوں و مرکزی باورچی خانے کے علاوہ پرانے شہر کے علاقے ہری باؤلی ، سلطان شاہی میں کھوے کے دکانوں پر دھاوے کئے گئے ۔ ٹی جی سیف کے کمشنر اویناش موہنتی کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی جس میں اس ادارہ کے عہدیداروں جس میں گرے ہانڈس اور آکٹوپس کے کمانڈوز بھی شامل ہیں، کھوے کے دکانوں اور ناقص اور غیر معیاری 15 ٹن کھوا برآمد کیا ہے۔ ضبط شدہ کھوے کو پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے شہر انتہائی ناقص طریقہ سے منتقل کیا جارہا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت اس کھوے کو کنٹینر میں منتقل کرنا لازم ہے لیکن اسے ٹاٹ کے تھیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے جس سے عوام کی صحت متاثر ہوسکتی ہے ۔ اسی طرح ٹی جی سیف کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے مشہور مٹھائی کی دکانات اور اس کے مرکزی باورچی خانے پلا ریڈی سوئٹس پر بھی دھاوے کئے اور وہاں پر بھی بعض قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی ۔ اسی طرح ٹی جی سیف کے انفورسمنٹ ٹیم نے 29 ڈارک اسٹورس بشمول بلنک اٹ ، زیپٹو اور بگ باسکٹ پر بھی دھاوے کئے جہاں پر غذائی اشیاء کو انتہائی ناقص حالت میں رکھنے ، ایکسپائیری ڈیٹ کے باوجود بھی فروخت کرنا ، ناقص ترکاریاں اور دیگر اشیاء کو بھی انتہائی غیر صفائی کی حالت میں رکھا گیا تھا۔ اس کارروائی میں ٹی جی سیف نے چار ڈارک اسٹور لائسنس اور وجہ نمائی نوٹس بھی جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی جی سیف کو تشکیل دینے کا بنیادی مقصد تلنگانہ کے عوام کو معیاری غذا فراہم کرنے کو یقینی بنانے اور ملاوٹی اشیاء سے پاک کرانا ہے۔بk/