فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، ہزاروں افراد کا انخلاء

   

نیویارک ۔ 23 مئی (ایجنسیز) کیلیفوریا کی ایک فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد اطراف و اکناف میں آباد ہزاروں لوگوں کو اپنے اپنے مکانات خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ حکام کو یہ ڈر ہے کہ فیکٹری کا بوائلر کسی بھی وقت دھماکہ سے پھٹ سکتا ہے جس میں 26 ہزار لیٹر میتھائل میتھاکرائیلیٹ گیس بھری ہوئی ہے جو پلاسٹک بنانے کے کام آتی ہے۔ انسیڈینٹ کمانڈر کریگ کانوے نے یہ بات بتائی۔