قبرستان اورشمشان کے سامان پر جی ایس ٹی نہیں

   

نئی دہلی: جی ایس ٹی کی حالیہ نظر ثانی شدہ شرحوں کے بعد، کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جنازہ، تدفین، آخری رسومات یا مردہ خانہ کی خدمات پر جی ایس ٹی نافذ کیا ہے اور وہ بھی 18 فیصد کی بلند شرح سے۔ تاہم حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک پیغام میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے آخری رسومات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگایا گیا ہے۔اس کے تحت جنازہ، تدفین، آخری رسومات یا مردہ خانہ کی خدمات پر 18 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔پی آئی بی فیکٹ چیک نے مرکزی حکومت کی طرف سے آخری رسومات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی خبروں کو فرضی قرار دیا ہے۔پی آئی بی فیکٹ چیک نے ٹویٹ کرکے وضاحت کی ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔انتم سنسکار، جنازہ، تدفین، آخری رسومات یا مردہ خانہ کی خدمات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے۔تقریباً 18 فیصد جی ایس ٹی صرف کام کے معاہدوں پر لاگو ہوتا ہے، خدمات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں لگایا جاتا ہے۔