قتل کی سازش اور ایران سے رابطہامریکہ میں پاکستانی شہری آصف پر فرد جرم

   

واشنگٹن : امریکی سیاست دان یا حکام کے قتل کی سازش اور ایران کے ساتھ تعلق کے الزام میں ایک پاکستانی شہری آصف مرچٹلا پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔ امریکی محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق 46 سالہ کے آصف رضا مرچٹلا پر اگست یا ستمبر میں ایران سے مل کر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔ ملزم کو 12جولائی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ امریکہ سے باہر جانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔ امریکی محکمہ انصاف کا مزید کہنا ہے کہ آصف مرچٹلا کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں اور ان پر نیویارک جاکر کرائے کے قاتل کیساتھ قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے ۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ آصف مرچٹلا کرائے کے جن قاتلو ں کے ساتھ رابطہ میں تھا وہ دراصل انڈر کور ایف بی آئی ایجنٹ تھے ۔ملزم آصف مرچٹلا نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے پاکستان میں بھی اہلیہ اور بچے ہیں اور ایران میں بھی اہلیہ اور بچے رہتے ہیں ۔