حیدرآباد27نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک شخص اوراس کی بیوی کے قتل کی واردات پیش آئی۔قاتلوں نے جائے واقعہ پر مرچ پاوڈرڈال دیا تاکہ سونگھنے والے کتوں کی جانب سے ان کی نشاندہی نہ کی جاسکے۔ پولیس کے مطابق اس جوڑے کا اکلوتا بیٹا جو حیدرآباد میں رہتا ہے اس نے کئی مرتبہ گھر کو فون کیا تاہم فون رسیو نہ کرنے پر اس نے ایک دوست سے خواہش کی کہ وہ اس کے گھرجاکرمعلوم کرے ۔جب اس کا دوست اس کے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ رمنا اور کرشناکماری مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں جس کے بعد ا س نے فوری طورپرپولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس اور کلوزٹیم وہاں فوری طورپرپہنچ گئی۔ انہوں نے دیکھا کہ مقام واردات پر مرچ پاوڈرپڑا ہوا ہے تاکہ سونگھنے والے کتوں کو ملزمین کی نشاندہی سے روکاجاسکے ۔