قرض کا بہانہ کرتے ہوئے عوام پر مالی بوجھ عائد کرنے کی کوشش کو بی جے پی برداشت نہیں کرے گی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیشور ریڈی نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے ریاست کو مقروض بنادیا ۔ کانگریس کی نئی حکومت ان قرضوں کا بہانہ کرتے ہوئے اپنے وعدوں سے انحراف کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ بی جے پی خاموش تماشائی نہیں رہے گی ۔ عوامی مسائل پر مسلسل جدوجہد کرے گی ۔ اسمبلی میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ وائیٹ پیپر مختصر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی بی آر ایس حکومت نے کمرشیل قیمت پر قرض حاصل کرتے ہوئے ریاست کو مقروض بنادیا ۔ ہر سال قرض میں بتدریج اضافہ کیا گیا اور حاصل کردہ قرض پر 9 تا 10 فیصد سود ادا کیا گیا ۔ مودی حکومت نے تلنگانہ کو بڑے پیمانے پر گرانٹس ، سبسیڈیز اور دیگر اسکیمات سے فائدہ پہونچایا ہے ۔ حکومت سرکاری ملازمین کو تین ڈی اے باقی ہے ۔ اس کے علاوہ نیا پی آر سی بھی دینا ہے ۔ کئی بلز زیر التواء ہے ۔ قرض ادا کرنے کے لیے مزید قرض حاصل کیا گیا ۔ صرف کنٹراکٹرس کو فائدہ پہونچایا گیا ۔ بیروزگاری بھتہ سے بھی انحراف کیا گیا ۔ بی جے پی کانگریس کی نئی حکومت کو 100 دن کا وقت دے رہی ہے ۔ کانگریس حکومت ریاست کا مالیاتی موقف پیش کررہی ہے ۔ جس کے بعد ریاست کو مزید نئے قرض ملنے کے امکانات گھٹ جائیں گے ۔ وائیٹ پیپر کی اجرائی سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا ۔ وعدوں کی تکمیل کے لیے عوام پر بوجھ عائد کیا گیا تو بی جے پی ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔۔ ن