ممبئی : ممبئی پولیس نے دو مساجد کیخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جن پر مبینہ صوتی آلودگی کے قواعد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ہفتہ کی صبح نورانی مسجد باندرا ویسٹ اور مسلم قبرستان مسجد، سانتاکروز ویسٹ سے لاؤڈاسپیکر پر فجر کی اذان دی گئی۔ ان مساجد کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکٹ اور دفعہ 188 کے علاوہ دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ سپریم کورٹ کے مطابق صبح 6 بجے سے قبل اذان دینے پر ائمہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔