لائف انشورنس کمپنیوں کے پریمیم میں 14فیصد اضافہ

   

نئی دہلی: لائف انشورنس کمپنیوں نے ستمبر میں نئی پالیسیاں جاری کیں جس میں کل 35020 کروڑ روپے کے پریمیم جمع کیے گئے جو کہ سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کا اضافہ ہے۔یہ معلومات انڈسٹری باڈی کے جاری کردہ ماہانہ ڈیٹا سے موصول ہوئی ہیں۔ ایک سال پہلے اسی مہینے میں، نئی پالیسی سے لائف انشورنس کمپنیوں کا پریمیم مجموعہ 30،716 کروڑ روپے تھا۔اس کے ساتھ، نئی پالیسی کا پریمیم مجموعہ مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں 19 فیصد بڑھ کر 1,89,214کروڑ روپے ہو گیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 1,58,377کروڑ روپے تھا۔نئی پالیسیوں میں گزشتہ ماہ سال بہ سال 45.49 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ انفرادی صارفین سے انشورنس تحفظات کی مانگ مضبوط رہی۔. اس عرصے کے دوران، 32,17,880نئی پالیسیاں جاری کی گئیں، جبکہ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں یہ تعداد 22,11,680تھی۔لائف انشورنس کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر میں لائف انشورنس انڈسٹری میں انفرادی سنگل پریمیم 13 فیصد بڑھ کر 5142 کروڑ روپے ہو گئے۔ سالانہ بنیادوں پر اس میں 14.99 فیصد اضافہ ہوا۔

دہلی کے دیہاتوں میں ترقی کی رفتار بڑھے گی
نئی دہلی: دہلی کے دیہاتوں میں ترقی کو مزید تیز کرنیکیلئے عام آدمی پارٹی (عآپ) حکومت نے آج 93 کروڑ روپے کے 100 پروجیکٹوں کو منظوری دی۔دہلی کے وزیر برائے ترقیات گوپال رائے کی صدارت میں آج یہاں دیہی ترقیاتی بورڈ کی میٹنگ میں بورڈ نے 100 اسکیموں کو منظوری دی۔ اس کے تحت سڑکوں، نالوں، واٹر باڈیز، کمیونٹی سینٹرز، پارکس، شمشان گھاٹ، کھیلوں کے میدان وغیرہ سے متعلق ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔