یلاریڈی ۔ ڈی ایس پی مسٹر شاشنک ریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ عوام جو جزوی دفعات کے تحت مختلف مقدمات میں درج ہوں ایسے افراد کو 12 مارچ کے دن قومی لوک عدالت سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے مقدمات میں عدالت کے چکر لگانے والے افراد کو سمجھوتہ کرکے مقدمہ کا اختتام کرنے کا ایک بہترین موقع ہے ۔ لوک عدالت میں خاص کر ڈرنک اینڈ ڈرائیور ، چھوٹے سرقوں کی واردات دفعہ 337-338 کے تحت درج مقدمات کو دونوں فریقین کی رضامندی کے ذریعہ ختم کردیا جاسکتا ہے ۔ ڈی ایس پی نے 12 مارچ کو قومی لوک عدالت سے مکمل استفادہ کرنے اور مقدمات میں سمجھوتہ کرنے والے افراد متعلقہ پولیس اسٹیشن سے ربط پیدا کریں ۔