سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سوپور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں تاکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑسے اکھاڑ نے کی خاطر پر عزم ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جو لوگ دہشت گردی کو بطور ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے اپنی تجوریوں کو بھر کر عوام الناس کو مصیبتوں میں ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سوپور 1970تک ایک معروف کاروباری مرکز تھا لیکن اس خوبصورت علاقے کو قندھار کا خطاب کس نے دیا ، کس نے سوپور میں پتھراو کو فروغ دیا۔