لوگوں کو لوٹنے والی گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

   

سری نگر: پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے بیرہ علاقے میں لوگوں کو لوٹنے والی ایک گینگ کا پردہ فاش کرکے پانچ لٹیروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک ایف آئی آر درج ہے ۔انہوں نے بیان میں کہا: ‘اس گینگ کا طریقہ کار یہ تھا کہ یہ کسی شخص یا اشخاص کو فون کرکے گھر پر بلاتے تھے اور بعد میں چاقو دکھا کر اس کو دھمکاتے تھے اور اس کے پاس جو کچھ بھی ہوتا تھا وہ لوٹ لیتے تھے۔ بیان میں کہا گیاکہ اس علاوہ یہ گینگ ، ایک خاتون، جو ایک گینگ رکن کی زوجہ ہے ، کے ساتھ اس شخص کا ویڈیو بناتے تھے اور اس کو وائرل نہ کرنے کے بدلے میں پیسوں کا تقاضا کرتے تھے۔