ماؤنٹ شیشاپنگما میںبرفانی تودہ گرنے سے دو کی موت

   

نئی دہلی /لہاسا: چین کے جنوب مغربی تبت کے خود مختار علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ماؤنٹ شیشاپنگما پر برفانی تودہ گرنے سے دو کوہ پیماؤں کی موت ، دو لاپتہ اور ایک دیگر ا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔یہ بات علاقائی کھیلوں کے بیورو نے بتائی۔امدادی کارکنوں کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ 7,600 میٹر سے زیادہ کی بلندی پر پیش آیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک امریکی کوہ پیما اور ایک نیپالی کوہ پیما کی موت ہوگئی، دیگر امریکی کوہ پیما اور ایک نیپالی کوہ پیما لاپتہ ہیں جبکہ ایک نیپالی کوہ پیما شدید زخمی ہوگیا۔