مادورو کا ایلون مسک پر ونیزویلا میںبغاوت کروانے کا الزام

   

کراکس : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ایلون مسک نے وینزویلا کے احتجاجی مظاہروں میں “تشدد” کی حوصلہ افزائی کی ہے۔نکولس مادورو نے دارالحکومت کارکاس میں ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔ مادورو نے ایلن مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ ایلون مسک نے وینزویلا میں بغاوت کروانے، فاشسزم کی وبا پھیلانے اورملک کے انتخابی عمل میں تشدد شروع کروانے کے لیے کم از کم ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے انتہائی دائیں بازو کے لوگوں کو مسک سے “طاقتور” حمایت ملی ہے۔ ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیچھے “امریکی حکومت” اور “ایلن مسک” کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسک تقریباً ایک مہینے تک ہر روز سوشل میڈیا پر لکھتے رہے ہیں کہ وینزویلا کے عوام مادورو کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے اور احتجاجی مظاہروں کے دوران آگ لگا رہے اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ لیکن اس سب کا نتیجہ مسک کی شکست کی صورت میں نکلا ہے۔صدر نکولس مادورو نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھی ذکر کیا، اور کہا ہے کہ ہم، لبنانی عوام کے ساتھ اتحاد و تعاون کی حالت میں ہیں۔ ہم نے شام میں پناہ لینے والے لبنانیوں کے لیے ابتدائی طور پر 14 ٹن انسانی امداد بھیجی ہے۔